ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان پکڑے گئے

ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں  ملوث 6 ملزمان پکڑے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے ناردرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے ایرانی تیل کی اسمگلنگ اور غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں منہاج الدین، عدیل، ابو بکر، خلیل، ظفر علی اور جٹل شامل ہیں۔ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق کارروائی غیر قانونی ڈیزل کی خریدوفروخت میں ملوث 3 نجی پٹرول پمپس کے خلاف کی گئی۔ کارروائی کے دوران 40500 لیٹر ایرانی ڈیزل اور 4 عدد موبائل فون برآمد۔ برآمد کیے گئے ڈیزل کی مالیت تقریباً10.4 ملین روپے ہے ،گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ ایرانی ڈیزل مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں