گلشن اقبال پولیس نے مسروقہ گاڑی برآمد کرلی
کراچی (این این آئی)گلشن اقبال پولیس نے مسروقہ گاڑی برآمد کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گلشنِ اقبال لاثانیہ ریسٹورنٹ کے قریب سے شہری احمد کی کار، نمبری AYJ-474 سرقہ ہو گئی تھی۔
متاثرہ شہری کی بروقت اطلاع پر ایس ایچ او شارعِ فیصل نے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کیا۔پولیس نے جدید ٹریکر سسٹم کی مدد سے ناردرن بائی پاس کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سرقہ شدہ کار برآمد کر لی۔پولیس کی فوری کارروائی پر متاثرہ شہری نے ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایچ او شارعِ فیصل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔