متعلقہ محکموں کی نااہلی نے کراچی کو مسائلستان بنا دیا،بلال عباس
کراچی(این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ متعلقہ محکموں کی نااہلی نے کراچی کو مسائلستان بنا دیا ، عوام آج جن بدترین حالات سے گزر رہے ہیں اس کی واحد وجہ متعلقہ محکموں کی مسلسل نااہلی اور بے حسی ہے۔
پانی،بجلی،گیس، سیوریج، کچرا،ٹرانسپورٹ، ٹریفک اور امن و امان جیسے بنیادی مسائل پر کوئی موثر حکمت عملی نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے مگر بدقسمتی سے اسی شہر کو سب سے زیادہ نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔اگر متعلقہ محکموں میں چیک اینڈ بیلنس موجود ہوتا تو نہ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوتیں اور نہ ہی شہریوں کومسائل کا سامنا کرنا پڑتا۔