تعمیراتی شعبے سے وابستہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا، احمد اویس تھانوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی نے کہاکہ رئیل سیکٹر اور تعمیراتی شعبہ کسی بھی ملک کا معاشی انجن سمجھا جاتا ہے۔۔۔
ملکی معیشت کو فروغ دینا ہے ہے تو تعمیراتی شعبے سے منسلک سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے پراپٹیک کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر کراچی میں بلڈ ایشیا تعمیراتی مشینری کی بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔احمداویس تھانوی نے پراپٹیک کی جانب سے کامیاب اور بروقت پراگرام کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی صنعت ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔