حکومت کی غفلت نے تعلیمی بحران کو سنگین بنا دیا ہے ،پاسبان
کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین رفیق خاصخیلی ودیگر نے ملک میں تعلیم کے بگڑتے ہوئے حالات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔
مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومتی عدم توجہی اور غلط پالیسیوں کے باعث پاکستان ایک سنگین تعلیمی بحران سے دوچار ہو چکا ہے ۔ تعلیم کو بری طرح نظرانداز کیا جا رہا ہے ، جس کے نتیجہ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد روزگار اور بہتر مستقبل کی تلاش میں ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں، جو قومی سطح پر ایک خطرناک برین ڈرین ہے ۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ملک میں ایک کروڑ سے زائد بچے ایسے ہیں جو تعلیم جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔