گلشن اقبال میں کچرا کنڈیوں کو پارکس میں تبدیل کرنیکا عمل جاری

گلشن اقبال میں کچرا کنڈیوں کو پارکس میں تبدیل کرنیکا عمل جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ ٹاؤن کے زیر انتظام 6 اسکولوں کو مکمل طور پر بحال کیا گیا، جس کے نتیجے میں انرولمنٹ میں 53 فیصد اضافہ ہوا۔

 21 سے زائد پارکس کو بحال کیا گیا جبکہ کچرا کنڈیوں کو پارکس میں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے ۔ اس کے علاوہ 19 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس فعال کی گئیں اور 44 کے قریب سڑکوں کی استرکاری مکمل کی جاچکی ہے ۔ گلشن اقبال ٹاؤن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو اسناد اور نقد انعامات دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ اس اقدام کو شروع ہوئے دو سال مکمل ہوچکے ہیں۔ ابتدا میں یہ ایک نیا اور غیر مانوس تصور تھا جس پر بعض حلقوں میں تذبذب بھی پایا جاتا تھا، تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج گلشن اقبال ٹاؤن پاکستان کا شاید واحد بلدیاتی ادارہ ہے جو مسلسل اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایسا ادارتی کلچر تشکیل دینا ہے جس میں کام کرنے والے اور کام نہ کرنے والوں کے درمیان واضح فرق ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں