ڈی جی ایس بی سی اے تقرری چیلنج سندھ ہائیکورٹ میں سماعت منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی گئی اور عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرنے کے ساتھ سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔
درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ یہ صرف ایک درخواست نہیں بلکہ تین کروڑ شہریوں کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے ۔ ان کا مؤقف تھا کہ ایس بی سی اے کا سربراہ صرف سول انجینئر، ٹاؤن پلانر یا آرکیٹیکٹ ہی ہو سکتا ہے۔