سکھر:کچے کے مزید3خطرناک ڈاکوؤں نے گرفتاری دیدی

سکھر:کچے کے مزید3خطرناک ڈاکوؤں نے گرفتاری دیدی

اغوا تاوان، بھتہ خوری، قتل، پولیس مقابلوں جیسے مقدمات میں مطلوب تھے

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر پولیس اور حساس ادارے کے باگڑجی کے کچے میں جاری مشترکہ آپریشن میں انتہائی سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں مطلوب مزید 3 خطرناک ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ترجمان سکھر پولیس کے جاری بیان کے مطابق ڈی آئی جی لاڑکانہ، سکھر ناصر آفتاب کی کمانڈ میں موثر حکمت عملی کی بدولت ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی سربراہی میں دی گئی واضح پالیسی کہ جس میں ڈاکوؤں کو سرنڈر کرنے یا پھر دوران پولیس آپریشن اپنے منطقی انجام کے لیے تیار رہنے کے واضح پیغام پر اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلوں جیسے دیگر سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب 3 اور خطرناک ڈاکوؤں نے جرائم کی دنیا سے توبہ کرتے ہوئے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ، سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں قلندر بخش ولد منظور جتوئی سکنہ باگڑجی کچا،بشیر ولد شہپر جتوئی سکنہ باگڑجی کچا،شفیق ولد سومر جتوئی سکنہ کچا باگڑجی کچا شامل ہیں۔ دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا کہنا ہے کہ سکھر پولیس، حساس ادارے کی مدد و تعاون سے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے اور کچا ایریا میں امن و امان کی مکمل بحالی تک یہ مشترکہ آپریشن جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں