کندھکوٹ:منشیات فروشی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت واک
سیاسی وسماجی رہنما، وکلا ودیگر شریک، مظاہرین کے منشیات فروشی کیخلاف مظاہرے
کندھ کوٹ(نامہ نگار)جماعت اسلامی کی جانب سے منشیات فروشی کی روک تھام اور سر عام فروخت کی بندش کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہر کے سیاسی سماجی رہنما، وکلا، اسکولوں کے طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی، واک شہر کے دل ٹاور چوک سے پریس کلب تک کی گئی، جس کے شرکاء نے منشیات کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما محمد یوسف خان، امداداللہ بجارانی، ضلعی امیر غلام مصطفی میرانی، مولوی رفیع الدین چنہ، عبیداللہ میرانی، ڈاکٹر میہر چند، بار کے صدر آفتاب چنہ، دلمراد ڈاہانی، وکیل محسن خان پٹھان ودیگر نے کہا کہ منشیات کا استعمال انسان دشمن عمل ہے ، شہر میں ہیروئن، چرس، افیون اور آئس کی فروخت سر عام جاری ہے ، اس لئے اسکول کے بچے اور نوجوان نسل منشیات کی عادی بن رہی ہے ، جس سے کئی گھرانے تباہ ہو گئے ہیں، پولیس منشیات فروشی کو روکنے میں ناکام نظر آ رہی ہے ، ہم آج ہر مکتب فکر، ہر برادری کے ہمراہ منشیات کے خاتمے اور روک تھام کیلئے واک کر کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کندھ کوٹ کی نوجوان نسل کو منشیات کا عادی ہونے سے بچانے کیلئے فوری طور منشیات کی فروخت کو بند کروایا جائے۔