حیدر آباد :قائم مقام امریکی سفیر کا دورہ، میئر سے ملاقات

حیدر آباد :قائم مقام امریکی سفیر کا دورہ، میئر سے ملاقات

نتالی اے بیکر کونیاز اسٹیڈیم کا دورہ بھی کرایا گیا، تزئین وآرائش سے آگاہ کیا

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے امریکی قائم مقام سفیر چارج ڈی افیئرز نتالی اے بیکر کے نیاز اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر انکا خیر مقدم کیا، میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے امریکی قائم مقام سفیر چارج ڈی افیئرز نتالی اے بیکر کو حیدرآباد کے بین الاقوامی نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ بھی کرایا اور اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے کروائے جانے والے کاموں سے آگاہ کیا ۔ میئر حیدرآباد نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (PSL) میں حیدرآباد کے نام سے نئی ٹیم کی شمولیت ہمارے شہر کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جاسکتا ہے اور حیدرآباد میں کرکٹ کے روشن مستقبل کیلئے ایسے اقدامات نہایت اہم ہیں دورے کے موقع پر میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن ، ٹائون میونسپل کارپوریشن قاسم آباد کے چیئرمین عبدالغفور درس ، نیرون کوٹ کے ٹاؤن چیئرمین منٹھار جتوئی ، میاں سرفراز کے ٹاؤن چیئرمین مصطفی بلال ، حسین آباد کے ٹاؤن وائس چیئرمین مہر علی ڈیشک ، نیاز اسٹیڈیم کا اسٹاف بھی موجود تھا۔ نتالی اے بیکر نے نیاز اسٹیڈیم میں میچ بھی دیکھا اور نوجوان ٹیلنٹ کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں