ڈوبنے والے چوتھے ماہی گیر کی لاش بھی نکال لی گئی

 ڈوبنے والے چوتھے ماہی گیر  کی لاش بھی نکال لی گئی

کراچی (این این آئی)منوڑہ سمندر میں چار ماہی گیروں کے ڈوبنے کے واقعے میں چوتھی ماہی گیر کی لاش حادثے کے آٹھویں روز نکال لی گئی۔

ایدھی بحری رضاکاروں کی جانب سے جاری سرچ آپریشن کے دوران چوتھے ماہی گیر کی لاش ملی۔ ڈوبنے والے ماہی گیروں میں 30 سالہ ہارون  ، محمد حسین 35 سالہ علاالدین اور 29 سالہ حمید حسین نامی ماہی گیر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں