فراڈ کا ملزم ضمانت منسوخی پر عدالت سے فرار

فراڈ کا ملزم ضمانت منسوخی پر عدالت سے فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر مدیحہ سے فراڈ کرنے سے متعلق مقدمہ میں ملزم احمد کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

 فیصلے کے بعد ملزم عدالت سے فرار ہوگیاجبکہ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کے خلاف مدیحہ احسن نے مقدمہ درج کروایا تھا، ملزم نے پلاٹ کے عوض ایک کروڑ روپے لیے تھے ، ملزم نے جو لیٹر دیا گیا وہ جعلی نکلا جبکہ پیسے کیش کروالیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں