اگر وزیراعظم گھر نہیں جارہے تو میں بھی نہیں جارہا، میئر
افسران کام نہیں کرینگے تو گالیاں ہم کیوں کھائیں، کوتاہی پر کارروائی ہوگی منافقوں کا کچھ نہیں کہہ سکتا کہاں سڑکیں بنا رہے ہیں، بیرسٹرمرتضی وہاب
کراچی (آئی این پی )میئر مرتضی وہاب نے عدم اعتماد سے متعلق کہا ہے کہ اگر وزیراعظم گھر نہیں جارہے تو میں بھی نہیں جارہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ جہاں کوتاہی نظر آئے گی وہاں افسر کے خلاف کارروائی ہوئی، شہرمیں الزام ایک ادارہ دوسرے ادارے پر اور ایک سیاسی جماعت دوسری جماعت پر ڈالتی ہے ، ٹرانفسر پوسٹنگ مسئلہ کا حل نہیں ، مگر مسائل کو حل کرنا ہے ،ہمیں مل کر شہر کے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ سیاسی رہنماؤں پر تنقید ہو اورافسران کے خلاف کارروائی نہ ہو، یہ نہیں ہوسکتا کہ افسران کام نہ کریں اور گالیاں ہم کھائیں،26 سڑکوں پر ساڑھے 5 ارب خرچ کیے جائیں گے ، منافقوں کا کچھ نہیں کہہ سکتا کہاں سڑکیں بنا رہے ہیں، یہ میرے عوام کا پیسہ ہے ، میرا ذاتی پیسہ نہیں ہے نہ ہی چندے کا ہے ۔میئر نے جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگ جاتی ہے بجھ جاتی ہے ، جس کا نقصان ہوتا ہے اس سے پوچھو کیا گزرتی ہے ، ہمارے ہاں ایک ٹرینڈ بن گیا ہے ، سانحات پر ہم سیاست کرتے ہیں، ہم بیان بازی میں مرتضی وہاب کو نیچا نہیں دکھاتے ہیں، یہ شہر میرا ہے ، کیا میں اپنے گھر پر آپ کی تصویر لگا سکتا ہوں، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم یہاں تصویر لگاتے ہیں، لاہور میں لگا کر دکھائیں گے ؟ شاہراہ فیصل کو انہوں نے بلاک کردیا جس سے عوام کو پریشانی ہوئی۔