بھارت کشمیر میں پیشقدمی کررہا، حکمران خاموش، امیر العظیم

بھارت کشمیر میں پیشقدمی کررہا، حکمران خاموش، امیر العظیم

اہل کشمیر کو حق نہ ملا تو پھر جہاد، میدان جنگ میں ہی مسئلہ حل کیا جاسکتا، منعم ظفر مزار قائد نیو ایم اے جناح روڈ پر یکجہتی کشمیر ریلی، سیف الدین ایڈووکیٹ کا خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے مزار قائد نیو ایم اے جناح روڈ پر یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پیش قدمی کررہا ہے لیکن ہمارے حکمران خاموش ہیں،بھارتی وزیر اعظم نے فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے اپنے آئین میں کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیالیکن ہمارے حکمرانوں نے کوئی اقدام نہیں کیا،مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان جو کشمیر کا وکیل ہے ، مسئلے کو حل نہیں کرنا چاہتا،جب بھی کشمیر کی جدوجہد تیز ہوتی ہے اسلام آباد سے کشمیر کے جھنڈے ہٹالیے جاتے ہیں،اب وقت آگیا کہ حکمران بزدلی اور مصلحت ترک کر کے اہل کشمیر کی بھارت سے آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق اہل کشمیر کا حق ہے کہ ان کو ان کے رائے کی آزادی اور حق خود ارادیت دیا جائے ۔ قبل ازیں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر قیادت جیل چورنگی تا نیو ایم اے جناح روڈمزار قائد یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی اور شرکا نے پیدل مارچ کیا۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اہل کشمیر کو حق نہ ملا تو پھر جہاد اور میدان جنگ میں ہی کشمیر کا مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے ۔اس موقع پر نائب امیرو اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں