ماسٹر چنگان، دیپال کا آغازS05ریوکی کمرشل پروڈکشن
ا لیکٹرک ایس یو وی کو صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا ، دانیال ملک
کراچی(بزنس ڈیسک)ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل)نے پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ملک کی پہلی مقامی طور پر اسمبل ہونے والی پریمیم رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک ایس یو وی دیپالS05ریو( Deepal S05 REEV )کی باقاعدہ کمرشل پروڈکشن شروع کر دی ہے ۔یہ اقدام پاکستان میں جدیداور عالمی معیار کی الیکٹرک موبیلیٹی کے فروغ کے لیے ماسٹر چنگان کے عزم کا مظہر ہے ۔ کمپنی اب تک 65 ہزار سے زائد صارفین کا اعتماد حاصل کر چکی ہے اور ملک کے نمایاں آٹو موبائل برانڈز میں مضبوط مقام رکھتی ہے ۔14 نومبر کو پاکستان آٹو پارٹس شو میں کامیاب لانچ کے بعد،دیپالS05ریوکی ڈیلیوریز کا آغاز کراچی میں واقع ماسٹر چنگان کی جدید مینوفیکچرنگ فیسلٹی سے کر دیا گیا ہے ، جہاں جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے کم وقت میں گاڑی تیار کی جا رہی ہے ۔ماسٹر چنگان کے وژن Moving the New Generation کے تحت متعارف کرائی گئی دیپال S05ریوایک ہزار کلومیٹر سے زائد مجموعی رینج فراہم کرتی ہے جو صارفین کو مکمل الیکٹرک ڈرائیونگ کا پُراعتماد تجربہ دیتی ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر دانیال ملک کے مطابق دیپالS05ریوکو پاکستان کے صارفین کی ضروریات اور رینج کانفیڈنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ الیکٹرک موبیلیٹی کو قابلِ عمل اور آسان بنایا جا سکے ۔ دیپالS05ریوجدید EPA1 الیکٹرک پلیٹ فارم، متوازن چیسیس، جدید حفاظتی نظام اور اسمارٹ فیچرز کے ساتھ پاکستان میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں کیلئے نیا معیار قائم کرتی ہے ۔