جامعہ نور القران میں سالانہ ختم بخاری

جامعہ نور القران میں سالانہ ختم بخاری

کراچی (این این آئی)جامعہ نور القران میں پرنسپل و چیئرمین جامعہ سید محمد علی کی نگرانی میں سالانہ ختمِ بخاری اجتماع و دستارِ فضیلت و عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

جس میں رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن ، مفتی ابراہیم قادری ،علامہ پیر سید مظفر حسین شاہ ،مفتی عابد مبارک المدنی نے کانفرنس کے شرکا سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے دینی و عصری علوم کی اہمیت وافادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت اس بات کا متقاضی ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے روشناس کرواتے ہوئے انہیں ایک بہتر مستقبل دینا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں