جہانگیر روڈ پر ترقیاتی کام کے باعث ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا

جہانگیر روڈ پر ترقیاتی کام کے باعث ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیر روڈ پر ترقیاتی کام کے باعث ٹریفک کا شدید دباؤ بڑھ گیا، ایم اے جناح روڈ پر بھی ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد سے تین ہٹی آنے جانے والی سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے ، لسبیلہ سے گرومندر جانے آنے والے روڈ پر بھی ٹریفک کا دباؤ ہے ۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گرین لائن کے کام کے باعث ایم اے جناح روڈ پر بھی ٹریفک کا شدید دباؤ ہے ۔یونیورسٹی روڈ اور گلستان جوہر میں سڑکوں پر کھدائی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں