پاسبان کا آوارہ کتوں کے خلاف منظم مہم کا مطالبہ
کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے سگ گزیدگی کے واقعات میں شہریوں کے بری طرح زخمی ہونے کے واقعات پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔
حکومت سندھ اور بلدیاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے مسئلے کے حل کے لیے فوری اورمنظم پروگرام شروع کیا جائے ۔ سرکاری اسپتالوں میں اینٹی ریبیزویکسین کی مسلسل دستیابی یقینی بنائی جائے ۔ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی شکایتی مراکز قائم کیے جائیں۔آوارہ کتوں کی وجہ سے چھوٹے بچوں کی جان جا رہی ہے، سگ گزیدگی ایک تکلیف دہ صورتحال کو جنم دیتی ہے۔