سرکاری گرلز کالجز فوٹو گرافی پر پابندی عائد

سرکاری گرلز کالجز   فوٹو گرافی پر پابندی عائد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے سرکاری گرلز کالجز میں عکس بندی(فوٹو گرافی)پر باقاعدہ پابندی عائد کردی۔

محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے ذریعے کالجزکے پرنسپلز کو اطلاع دی گئی کہ ایسا کرنے کی صورت میں انہیں انضباطی یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔اس سلسلے میں اسپیشل سیکریٹری کالجز سندھ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی جبکہ اس ایڈوائزری کی بنیاد پر ریجنل ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن نے  تمام سرکاری کالجوں کو خطوط بھی جاری کردیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں