فیکٹری سے بھاری مقدار میں جعلی دوائیں برآمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلدیہ ٹاؤن بلوچ محلے میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پرپولیس نے چھاپہ کر بھاری مقدار میں جعلی ادویات برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران فیکٹری میں کام کرنے والے 3 ملزمان کوگرفتاربھی کیا گیا۔
بلدیہ ٹاؤن تھانے کے علاقے بلوچ محلے میں ضلع کیماڑی پولیس اور ایس آئی یو پولیس نے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ کر بھاری مقدار میں جعلی ادویات برآمد کرکے فیکٹری میں کام کرنے والے تین ملزمان محمد احمد فاروقی ، محمد فیضان اور زوہیب علی کوگرفتار کرلیا۔جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری کا مالک صدیق اور بیٹا زید صدیق موقع پر سے فرار ہوگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق تمام ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں جعلی ادویات کے کارٹن برآمد کرلئے گئے ہیں۔ فرار ملزمان صدیق اور زید صدیق عرصہ دراز سے فیکٹری چلا رہے تھے ۔ گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے جارہے ہیں۔