سی ای او واٹر کارپوریشن کا لائن کی مرمت کے کام کا جائزہ

سی ای او واٹر کارپوریشن کا لائن کی مرمت کے کام کا جائزہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے پانی کی لائن پر جاری مرمتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دورے کے دوران چیف انجینئر بلک غلام مصطفیٰ نے سی ای او اور دیگر اعلیٰ حکام کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن نے ہدایت کی کہ پانی کی لائن کے مرمتی کام کو ہر صورت میں جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش پانی کی قلت پر قابو پایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں