ایڈیشنل آئی جی سے سی آر اے کے وفد کی ملاقات

ایڈیشنل آئی جی سے سی آر اے کے وفد کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی (سی آر اے ) کی گورننگ باڈی اراکین نے ملاقات کی۔

وفد کی سربراہی صدر سی آر اے سمیر قریشی نے کی۔ملاقات میں باہمی تعاون، پیشہ ورانہ امور، جرائم کی روک تھام میں میڈیا کے کردار اور پولیس و کرائم رپورٹرز کے درمیان روابط کو مزید موثر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں عبید اللہ شاہ، ندیم احمد ، آصف خان، اکرم قریشی ، عدنان راجپوت، اورنگزیب جبار، ثاقب عالم، صبا عروج خان، اظہر زیدی، مطلوب بیگ اور وحید جیلانی شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں