ڈاکٹر محمد علی شیخ کی کتاب کی تقریب رونمائی
کراچی(این این آئی)آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کی کتاب ’’پاکستان ان پراسپیکٹو ‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد کی گئی۔
تقریب کی صدارت سلمان فاروقی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض معروف ماہرِ تعلیم ہما بقائی نے انجام دیے ۔ تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سمیت علمی، ادبی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اظہارِ خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر انجم ہالائی، ڈاکٹر سیف الرحمان، ڈاکٹر جنید احمد، ڈاکٹر ایم رضا کاظمی اور محبوب شیخ شامل تھے ۔