شہری کچرے کے مسائل کا ماحول دوست حل تیار
کراچی (این این آئی) جامعہ کراچی کے تین طلبہ نے شہر میں پیدا ہونے والے بڑے پیمانے پر نامیاتی (آرگینک)کچرے کے مسئلے کے حل کے لیے ایک جدید اور ماحول دوست منصوبہ پیش کیا ہے۔
بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق ان طلبہ میں آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی سے واحد اللہ جبکہ شعبہ بایوٹیکنالوجی سے عنابیہ صدیقی اور سارہ ظفر شامل ہیں ۔ترجمان کے مطابق حال ہی میں منعقدہ ایوارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ نے بتایا کہ کراچی میں روزانہ12ہزار ٹن سے زائد ٹھوس کچرا پیدا ہوتا ہے ، جس کا بڑا حصہ نامیاتی کچرا ہوتا ہے۔