ایس ایس پی سینٹرل کا ناکہ جات اور چیکنگ پوائنٹس کا دورہ

ایس ایس پی سینٹرل کا ناکہ جات اور چیکنگ پوائنٹس کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کیے گیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ناکہ جات اور چیکنگ پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی، سکیورٹی انتظامات اور ڈیوٹی کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر بریفنگ بھی دی۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے افسران و ملازمان کو ہدایت کی کہ امن و امان کو برقرار رکھنا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں