ریٹائر ملازمین کودرپیش انسانی حقوق کے بحران پر سیمینار آج ہوگا

 ریٹائر ملازمین کودرپیش انسانی حقوق کے بحران پر سیمینار آج ہوگا

کراچی(این این آئی)سندھ لوکل گورنمنٹ ریٹائر ایمپلائز ایسوسی ایشن ،جسٹس انٹرنیشنل اور سجن یونین کے تحت سندھ اور لوکل گورنمنٹ کے ریٹائر ملازمین کو درپیش انسانی حقوق کے بحران اور ریٹائر ایمپلائز لوکل گورنمنٹ پر اس کے اثرات کے موضوع پرسیمینار پیر(آج)کو پی ایم اے ہاؤس گارڈن میں ہوگا۔

جس میں تجاویز تیار کرکے حکومت سندھ کو پیش کی جائیں گی۔سیمینار میں ممتاز حکومتی شخصیات انسانی حقوق کے لیے سرگرم رہنما ،ریٹائر بیوروکریٹ،سینئر وکلا صحافی حضرات،سول سوسائٹی کی نمایاں شخصیات شریک ہونگی۔ سجن یونین کے صدر سید ذوالفقارشاہ نے بتایا کہ ریٹائرملازمین کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں