دیوان موٹرز نے منی برانڈ کا باضابطہ آغاز کر دیا
کراچی(سٹی ڈیسک)دیوان موٹرز نے پاکستان میں منی برانڈ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے ۔
Mini Aceman ، Mini Cooper اور Mini Countryman پاکستان میں اعلیٰ معیار کی برقی سفری سہولت کے ارتقاء میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ، زعیم الحق، ڈائریکٹر آپریشنز، دیوان موٹرز نے کہا کہ پاکستان میں منی کا آغاز دیوان موٹرز کے لیے ایک نئے اور جراتمند باب کی نمائندگی کرتا ہے ۔ ہم فخر کے ساتھ ایک ایسا برانڈ متعارف کرا رہے ہیں جو تخلیقی صلاحیت، کارکردگی اور جدت کی علامت ہے ۔ یہ پیش رفت پاکستان میں برقی گاڑیوں کے مستقبل کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔دیوان موٹرز کے نیٹ ورک کی بدولت، منی صارفین کو ہموار ملکیتی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔