کراچی جیل میں اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کی تقریبِ اسناد کا انعقاد

 کراچی جیل میں اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کی تقریبِ اسناد کا انعقاد

کراچی(آن لائن)نادوز ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ نے محکمہ ترقی نسواں، حکومتِ سندھ کے اشتراک سے کراچی جیل میں خواتین قیدیوں کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا۔ تقریب میں تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔

صوبائی وزیر برائے ترقی نسواںشاہینہ شیر علی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنی تربیت خواتین کی بحالی اور باوقار انداز میں معاشرے میں واپسی کے لیے نہایت اہم ہے ۔مہمانِ اعزازی فدا حسین مستوئی، آئی جی سندھ پریزنز اینڈ کریکشن سروسز نے کہا کہ جیلوں میں اصلاحی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں اور ہنر مندی کی تربیت قیدیوں کو رہائی کے بعد باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔تقریب میں ڈی آئی جی شیبا شاہ، اعزازی قونصل جنرل مراکش سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔مقررین نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام خواتین قیدیوں کو خودمختار بنانے اور انہیں معاشرے کا فعال رکن بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں