پولیس سے مقابلے میں زخمیوں سمیت چار ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ مومن آباد کے علاقے جنت البقیع قبرستان کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ،دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 زخمیوں سمیت چار ملزمان گرفتار،ملزمان میں حبیب اللہ، بالاج، نعمان،زہیب شامل ہیں۔
ملزمان سے 2 غیر قانونی پستول ، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ملزمان کے زیراستعمال دونوں موٹرسائیکلز کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ، تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو اسپتال جبکہ گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے ۔ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے ۔