عجیب منطق ہے جگہ سیل کردی جائے تو بیٹری نہیں پھٹے گی،ہائیکورٹ

عجیب منطق ہے جگہ سیل کردی جائے تو بیٹری نہیں پھٹے گی،ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے آفس اور شو روم سیل کیے جانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سماعت کے دوران کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شو روم میں لیتھیم بیٹریز موجود تھیں جس کے باعث جگہ کو سیل کیا گیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ گل پلازہ کے بعد ممکنہ حادثات کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں اور عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی گئی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ جہاں دو لوگوں کا جھگڑا ہے وہاں پوری جگہ سیل کردی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے دفاتر یا شو روم کے علاوہ کتنی دیگر دکانیں سیل کی گئی ہیں؟ اس پر کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل نے جواب دیا کہ دیگر معاملات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ عجیب منطق ہے کہ جگہ سیل کردی جائے تو بیٹری نہیں پھٹے گی۔ اگر اتنا ہی خیال تھا تو بیٹریاں کسی محفوظ مقام پر منتقل کی جاتیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ کسی کا کاروبار اس طرح بند کردینا مناسب طرز عمل نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں