شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میراتھن کا انعقاد
ملیر کینٹ میں منعقدہ ایونٹ میں تین، پانچ اور دس کلومیٹر کی کیٹیگریز شامل تھیںمیراتھن کمیونٹی اسپورٹس کے فروغ کی طرف اہم قدم ہے ،بریگیڈیئرحسنات احمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پہلی بار ملیر کینٹ میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔ایونٹ میں تین، پانچ اور دس کلومیٹر کی کیٹیگریز میں شاندار کارکردگیاں سامنے آئیں۔دس کلومیٹر کی کیٹیگری میں احمد حسن نے 44 منٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ محبوب رحمان نے 45 منٹ اور سعید منیر نے 46 منٹ میں ریس مکمل کی۔خواتین میں دس کلومیٹر کی فاتح فاطمہ مظہر رہیں جنہوں نے 55 منٹ میں فاصلہ طے کیا جبکہ شانزے احمد نے ایک گھنٹہ 8 منٹ اور مریم رید نے ایک گھنٹہ 9 منٹ میں ریس مکمل کی۔
پانچ کلومیٹر کی کیٹیگری میں فواز بٹ نے 19 منٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عبدلحنان نے 20 منٹ اور ایم سی پی احسن طاہر نے 21 منٹ میں ریس مکمل کی۔خواتین میں پانچ کلومیٹر کی فاتح حنا کامران رہیں جنہوں نے 32 منٹ میں فاصلہ طے کیا جبکہ افرا سلیم نے 33 منٹ اور فاطمہ ہاشمی نے 34 منٹ میں ریس مکمل کی۔ایونٹ میں 200 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا جن میں 149 مرد اور 52 خواتین شامل تھیں۔دس کلومیٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10 ہزار روپے جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 5،5 ہزار روپے ملے ۔ملیر کینٹ کے اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر حسنات احمد نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے ۔یہ میراتھن صحت مند طرِز زندگی اور کمیونٹی اسپورٹس کے فروغ کی طرف اہم قدم ہے ۔