خانپور مہر:کچے کے بعد پکے میں آپریشن، متعدد گھر مسمار

خانپور مہر:کچے کے بعد پکے میں آپریشن، متعدد گھر مسمار

خانپورمہر(نمائندہ دنیا) خانپورمہر میں کچے کے ساتھ اب پکے علاقوں میں بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔۔۔

پولیس کے مطابق کارروائیاں نواحی علاقوں پیربری، سہانجھڑو بوزدار، قیہر بوزدار، اچ دڑی اور دیگر دیہات میں کی گئیں، جہاں مطلوب اور اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاعات تھیں، کارروائی کے دوران گھروں کی تلاشی لی گئی، جبکہ بعض گھروں کو مسمار کر کے نذر آتش بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں جس سے لوگ گھروں تک محدود رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں