بجلی کا بریک ڈاؤن،72 انچ قطر کی لائن پھرپھٹ گئی، پانی کی سپلائی معطل

بجلی کا بریک ڈاؤن،72 انچ قطر کی لائن پھرپھٹ گئی، پانی کی سپلائی معطل

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں ایک بار پھر 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی، جس کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ قطر کی مرکزی لائن پھٹ گئی۔

حکام نے بتایا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی لائن نمبر 5 بجلی کے تعطل کے باعث دوبارہ متاثر ہوئی، جس سے دھابیجی پر موجود چار پمپ بند ہو گئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں یہ چوتھا واقعہ ہے ، جس کی ایک بڑی وجہ مرمتی کام میں غیرمعیاری مواد کا استعمال بتایا جا رہا ہے ۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کا کام 24 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ حساس آبی تنصیبات کو مستحکم بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے باعث انہیں بار بار پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں