الخدمت کے تحت مختلف علاقوں میں فوڈ حب قائم

الخدمت کے تحت مختلف علاقوں میں فوڈ حب قائم

کراچی (این این آئی)الخدمت کراچی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں فوڈ حب قائم کر دیئے گئے ہیں ،جہاں ہزاروں راشن بیگز کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

الخدمت کے رضاکار اس کام کو انجام دینے میں مصروف ہیں ۔فوڈ حب سائٹ ایریا ،شفیق موڑ ،کورنگی اور نارتھ کراچی کے علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں ،جہاں بڑے پیمانے پر راشن بیگ تیار کیے جا رہے ہیں ۔ان بیگز میں آٹا ،کوکنگ آئل ،دالیں ،چاول ،چینی ،بیسن ،چائے کی پتی ،کھجور اورمشروب شامل ہیں ،یہ تمام راشن بیگز اضلاع میں بھیجے جائیں گے اوروہیں سے یہ الخدمت کے علاقائی دفاتر سے تقسیم کیے جائیں گے ۔چیف ایگز یکٹو نوید علی بیگ نے نیو کراچی میں قائم فوڈ حب کا دورہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں