سندھ تقسیم ہوگا،قرارداد منافقت کی دستاویز ، مہاجر موومنٹ

سندھ تقسیم ہوگا،قرارداد منافقت کی دستاویز ، مہاجر موومنٹ

کراچی (این این آئی)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شوکت اللہ فاروقی نے کہا سندھ اب ہر صورت تقسیم ہوگا ،صوبائی اسمبلی دس قراردادیں منظور کرلے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔۔۔

 کیونکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد منافقت کی دستاویز ہے۔ مہاجر دانشوروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سندھ میں تقسیم کی لکیر کھینچی جنہوں نے ٹکڑوں میں بانٹ رکھا ہے وہی آج تقسیم کے خلاف چیخ رہے ہیں، ہمارا یہ پوچھنا بنتا ہے کہ شہری اور دیہی سندھ کے درمیان وسائل، نوکریوں، ترقیاتی فنڈز اور اختیارات کی دیوار کس نے کھڑی کی تھی؟۔پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کا شور مچا کر اپنی ناکامی چھپانا چاہتی ہے ، حقیقت یہ ہے کہ صوبے کو انتظامی طور پر مفلوج رکھا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں