قرآن کی تعلیمات فتنوں سے نجات دلاتی ہیں ،شاداب رضا

 قرآن کی تعلیمات فتنوں سے نجات دلاتی ہیں ،شاداب رضا

کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ دینی ودنیاوی جدید تعلیم سے بچوں کو آراستہ کرنا والدین کا فرض ہے۔۔۔

پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے نیوجنریشن کو حکومتی سطح پردورعصر کی جدید تعلیمات کے مواقع فراہم کئے جائیں ،دین اسلام امن ومحبت بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے ،انتہاپسندی کے خاتمے اور ملک کے استحکام کیلئے یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ، پاکستان کو اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کیلئے علماء کرام کو آگے آکر جدوجہد کرنا ہوگی،دین سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان پوری دنیا میں مصائب وآلام کا شکار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں دارلعلوم فاروق اعظم میں دستار فضیلت وتقسیم انساد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شاداب رضا کا مزید کہنا تھا کہ قرآن پاک کی عظیم تعلیمات ہمیں سیدھا راستہ دکھانے کے ساتھ دنیاوی فتنوں سے نجات دلاتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں