سکھر:جعلی سکیورٹی وین میں منشیات اسمگل کی کوشش ناکام، 2گرفتار
سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر پولیس نے جعلی سکیورٹی وین میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے بین الصوبائی اسمگلر گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے بیان کے مطابق مخفی اطلاع پر بس ٹرمنل کے قریب کامیاب کارروائی کی گئی، گرفتار ملزمان کی جعلی سکیورٹی وین کی تلاشی کے دورن بھاری مقدار میں گٹکا، چھالیہ کے پیکٹس کو برآمد کیا گیا،گرفتار ملزمان میں عیسیٰ محمد پٹھان اور اولیا پٹھان شامل ہیں۔ دونوں ملزمان کا تعلق چمن سے ہے ،جو یونیفارم پہن کر منشیات لاہور سپلائی کرنے جارہے تھے۔