گٹکا ماوا کی ا سمگلنگ میں ملو ث ملزم گرفتار
کراچی(اے پی پی)گڈاپ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا کی ا سمگلنگ میں ملو ث مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 432کلو چھالیہ، 10 کلو مین پوڑی۔۔۔
نقدی اوراسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی تحویل میں لے لی۔منگل کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق پولیس نے ملزم جعفر علی ولد گل بہار کوکریم ٹاؤن گڈاپ روڈ تھانہ گڈاپ سٹی کی حدود سے گرفتار کیاہے ۔گرفتار ملزم مختلف مقامات پر مضر صحت گٹکا ماوا کی ا سمگلنگ کرنے میں ملوث تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرد ی ہے ۔