میرپور خاص:یوم شہادت حضرت علی پرسیکورٹی کے سلسلے میں اجلاس
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)یوم شہادت حضرت علی کے سلسلے میں میئر عبدالرؤف کی جانب سے امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔۔۔
جس میں شہر کے علماء اور کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے اور یوم شہادت کے حوالے سے امن و امان، جلوس کی سکیورٹی اور عوامی سہولتوں پر تفصیلی گفتگو کی، علما کی جانب سے جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے میئر عبدالرؤف اور افسران کو آگاہ کیا جس پر میئر نے افسران کو ہدایت کی میئر کا کہنا تھا کہ سب ملکر حضرت علی کے یوم شہادت کے جلوس کو منظم انداز میں رواں دواں رکھیں گے۔