پورٹ قاسم اورملیر سٹی کی حدود میں اسنیپ چیکنگ پوائنٹس قائم
کراچی(اے پی پی)ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں جرائم کی روک تھام اور سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق ملیر پولیس نے ٹریفک پولیس اوراینٹی وہیکل لفٹنگ سیل( اے وی ایل سی)کے ہمراہ پورٹ قاسم اورتھانہ ملیر سٹی کی حدود میں اہم مقامات پر چیکنگ پوائنٹس قائم کیے جہاں مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی جامع تلاشی لی گئی ۔اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس کی جانب سے ٹینٹڈ گلاس والی گاڑیوں، مشکوک موٹر سائیکلوں اور دیگر مشتبہ گاڑیوں کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی۔ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے سرچ ڈیوائسز کا بھی استعمال کیا گیا۔