ایران پر جا رحیت کے خاتمے تک امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

ایران پر جا رحیت کے خاتمے تک امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے تاجر اور عوام امریکہ اور اسرائیل کی اسلامی جمہوریہ ایران پر جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر انتہائی غم غصے کا اظہار کرتے ہیں۔۔۔

 اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایران پر جارحیت بند کی جائے ، معصوم عوام کا قتل عام روکا جائے اور امریکہ اور اسرائیل کی غنڈہ گردی کو لگام دی جائے ۔ ان خیالات کا اظہارلی مارکیٹ کجھور بازار میں تاجروں کے احتجاجی مظاہرے میں تاجر رہنماؤں نے کیا۔مظاہرے کی قیادت اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد نے کی۔ پاکستان کنفیکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید حاجی عبداللہ، اسپورٹس مارکیٹ کے صدر سلیم ملک، صدر لی مارکیٹ تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری عبداللہ یوسف زئی،اقبال یوسف، عنایت خان،حنیف گھانجی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

محمود حامد نے اعلان کیا کہ ہم ایران پرامریکی جارحیت کے خلاف امریکی و اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی بھرپور مہم چلائیں گے ۔پاکستان کنفکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید حاجی عبداللہ نے کہا کہ مسلمان ایک بڑی قوت ہیں دو ڈھائی ارب مسلمان اگر ایک ہو جائیں تو ہم امریکہ کی غنڈہ گردی کو روک سکتے ہیں اسے لگام دے سکتے ہیں مگر ہمارے مسلم حکمران خوف کا شکار ہیں اور اس جارحیت پر خاموش بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ اسرائیل امریکہ اور ایران کی جنگ نہیں یہ جنگ پاکستان اور پورے عالم اسلام کی جنگ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں