غزوہ بدر میں حق و باطل کا فرق واضح ہوگیا ،شاہ عبد الحق

غزوہ بدر میں حق و باطل کا فرق  واضح ہوگیا ،شاہ عبد الحق

کراچی (این این آئی)جماعت اہلسنّت پاکستا ن کراچی کے امیرعلامہ سیّدشاہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ غزوہ بدر میں مسلمانوں کے غلبے نے حق و باطل کا فرق واضح کر دیا۔

بدر کی فتح اسلام کی عالمگیر ترویج و اشا عت کا ذریعہ بنی، مسلمانوں نے حربی سازو سامان کی قلت کے با وجود اپنے سے تین گنا دشمن کے مقا بلے میں کارہائے نما یا ں ادا کر کے نئی تاریخ رقم کی ۔ انہوں نے جامع میمن مسجد میں یوم بدر کی مناسبت سے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اسلام میں شہدائے بدر کی قربانیاں اسلام کی سربلندی اور کفر کے خلاف صف بندی کا بہترین نمونہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں