31633اسکول سربراہان ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر نامزد

31633اسکول سربراہان ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر نامزد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے اسکول سربراہان کو مالی اختیارات دے دیے ہیں۔

 وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر اسکول اسپیسفک بجٹ اقدامات کے سلسلے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ نے 31,633 اسکولوں کے سربراہان کو فنڈز کے استعمال کے لیے ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر (ڈی ڈی او)نامزد کر دیا ہے ۔وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسکول سربراہان اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے سرکاری ذمہ داری کو معاشرتی ذمہ داری سمجھ کر ادا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسکول سربراہان کی نامزدگی کا مقصد انتظامی نظام کو مزید موثراور آسان بنانا ہے ۔محکمہ کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر میں پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریسز اور انچارج ہیڈ ماسٹرز کو ڈی ڈی او مقرر کیا گیا ہے ۔ اسکولوں کو جاری فنڈز متعلقہ کاسٹ سینٹرز کے تحت استعمال کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں