نان کسٹم پیڈ ایرانی ڈیزل کی سپلائی ناکام

نان کسٹم پیڈ ایرانی ڈیزل  کی سپلائی ناکام

کراچی(آئی این پی ) کراچی کی ایسٹ پولیس نے نان کسٹم پیڈ ایرانی ڈیزل کی سپلائی کو ناکام بنا دیا۔پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کر کے سپلائی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کیا۔۔۔

 ملزمان نے بنارس کے علاقے سے ڈیزل کی فِلنگ کروائی تھی جسے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔گرفتار ملزمان کی سوزوکی پک اپ میں لگائے گئے اضافی ٹینک میں موجود 300 لیٹر ایرانی ڈیزل اور جنریٹر برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں حماد خان ولد بہادر خان اور سدھیر ولد تاج ولی شامل ہیں۔دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں