اسلامی نظام سے غریب کو حقوق مہیا ہونگے ، شاداب رضا
سنی تحریک کے تحت آج یوم تحفظ ناموس رسالت ؐکے طور پر منائیں گے دین سے دوری کے باعث بے حیائی کو فروغ مل رہا ہے ،سربراہ سنی تحریک
کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عوام ایسا نظام چاہتے ہیں غریب کو بلا تفریق حقوق مہیا ہوں فوری انصاف کی فراہمی ہو ،پاکستان کو بدلنا ہے تو اس کے نظام کو بدلنا ہوگا یہاں اللہ کا نظام قائم کرکے مظلوم غریب عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالناہوگا،پاکستان میں اسلام کا نظام ہوگا تو غریب کو انصاف وحقوق مہیا ہونگے ،پاکستان سنی تحریک کے تحت اتوار (آج) کویوم تحفظ ناموس رسالت ؐ کے طور پر منائینگے ،دین سے دوری کی وجہ سے ملک میں بے حیائی کو فروغ مل رہا ہے دینی ودنیاوی تعلیمات سے بچوں آراستہ کرناہمارے پر فرض ہے ۔مرکز اہلسنت سے جاری بیان میں شاداب رضا نے مزید کہا کہ ناموس مصطفیؐ کی پاسبانی اور نظام مصطفیؐ کی حکمرانی کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کا تکون انسانی خون سے بھرا نظر آتا ہے ،اسرائیل کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں اور انڈین آرمی کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کے خون سے آلودہ ہیں، حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب ملک مسائل کی دلدل میں دھنسا ہواہے ، پاکستان کے نظریات واساس پر کسی کو حملہ کرنے نہیں دینگے ،ختم نبوت پر حملہ اسلام اور پاکستان پر حملہ ہے ،آئین ختم نبوت کا تحفظ کرتا ہے ،پر امن ہیں ہماری پرامن اور محب وطنی اور صبر کا حکمران امتحان نہ لیں ۔