قادری ہاؤس میں عید ملن اور یوم قرارداد پاکستان کی تقریب
کراچی(این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری کی رہائش گاہ قادری ہاؤس ناظم آباد میں عید ملن پارٹی اور یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر طیب حسین قادری،عمران قادری،فہیم قادری کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں مذہبی،سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔