غیر قانونی،فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف 30مارچ سے کریک ڈاؤن کا فیصلہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس نے فینسی اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف 30 مارچ سے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کراچی پولیس چیف کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر 30 مارچ سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ترجمان کراچی پولیس چیف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر حکومت کی منظور شدہ نمبر پلیٹس لازمی طور پر نصب کریں، کیوں کہ پرائیویٹ، فینسی یا غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال قانوناً ممنوع ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹس سے نہ صرف شناخت میں مشکلات پیش آتی ہیں بلکہ سکیورٹی خدشات بھی بڑھ جاتے ہیںجو جرائم کی روک تھام میں رکاوٹ بنتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق شہر میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے 30 مارچ سے پولیس کی جانب سے باقاعدہ کریک ڈاؤن مہم شروع کی جا رہی ہے جس کے دوران پرائیویٹ /فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔