کوسٹر کی ٹکر سے چاچا بھتیجا جاں بحق، ڈرائیور فرار
دونوں افراد کا تعلق ٹنڈو الہ یار سے تھا، لواحقین کی حکومت سے امداد کی اپیلاورنگی حادثے کی سی سی ٹی وی منظرِ عام پر،مقدمہ ٹرک ڈرائیور کیخلاف درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی وے پر قائد آباد کے علاقے میں غوثیہ ہوٹل کے قریب کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں کرنے والوں کی شناخت 25 سالہ لعل اور 27 سالہ گوپی کے ناموں سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا ذمہ دار کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔مرنے والے دونوں افراد کا آبائی تعلق ٹنڈو الہ یار سے تھا۔ مرنے والے آپس میں چاچا بھتیجے تھے جو کورنگی سنگر چورنگی کے قریب فیکٹری میں صفائی کا کام کرتے تھے ، گوپی پانچ جبکہ لعل تین بچوں کا باپ تھا۔ لواحقین نے حکومت سے مالی امداد کی اپیل کردی۔
ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 246 ہوگئی جن میں 178 مرد، 33 خواتین، 26 بچے اور 9 بچیاں شامل ہیں۔مزید برآں دو روز قبل اورنگی ٹاؤن میں منی ٹرک کی ٹرک سے موٹر سائیکل سوار شہری کی ہلاکت کا معاملہ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، موٹر سائیکل سوار شہری یو ٹرن لینے کے لیے موڑ پر رکتا ہے ،تیز رفتار منی ٹرک اچانک سمت تبدیل کرتے ہوئے بائیک سوار شہری پر چڑھ جاتا ہے ، حادثے میں عمر طارق نامی شہری شدید زخمی ہوتا ہے جسے اسپتال منتقل کیا جاتا ہے ۔شہری دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیتا ہے ۔ واقعے کا مقدمہ گرفتار ٹرک ڈرائیور صغیر احمد کے خلاف تھانہ پاکستان بازار میں درج کرلیا گیا۔