حب شہر سے کوچ اڈہ بائی پاس پر منتقل کرنے کا فیصلہ
حب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل نے حب شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کی منظوری دیدی۔۔۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بابِ بلوچستان کے قریب قائم سندھ بلوچستان کوچز کے بکنگ دفاتر اور سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے باعث شدید ٹریفک مسائل پیدا ہو رہے تھے ، جس پر سندھ بلوچستان کوچ اڈہ حب بائی پاس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔