اندرون سندھ:پولیس مقابلوں میں 3 ملزم گرفتار

اندرون سندھ:پولیس مقابلوں میں 3 ملزم گرفتار

پڈعیدن، محراب پور، جیکب آباد (نمائندگان دنیا) ٹھاروشاہ تھانے کی حدود اچھی مسجد لنک روڈ پر پولیس کا دوران پیٹرولنگ ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے ملزموں سے مقابلہ ہوا۔۔۔

 دوران مقابلہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، دوسرا فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت جنید ولد منظور ڈیپر کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے ایک غیرقانونی پسٹل برآمد کیا گیا۔نوشہرو فیروز تھانے کی حدود مچر پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں راہزن راجیش ولد لعل چند اوڈ کو زخمی حالت میں اسلحہ اور مسروقہ موبائل فون سمیت گرفتار کرلیا گیا۔جیکب آباد کے تھانہ صدر کی حدود شمبے شاہ لنک روڈ کے قریب پولیس مقابلے میں ملزم مولا بخش جکھرانی کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں